تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

شاہد مسعود پر پابندی، سیاسی رہنمائوں‌ کا اظہار مذمت،پی ایف یو جے کا اجلاس طلب

اسلام آباد:ڈاکٹر شاہد مسعود اور ان کے پروگرام پر 45دن کی پابندی کے فیصلے پر مختلف سیاسی رہنمائوں نے مذمت کا اظہار کرتے ہوئے اسے  آزادی صحافت کے منافی اقدام قرار دیتے ہوئے پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، فیصلے پر پی ایف یو جے نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

ن لیگی کارکن کو چیئرمین پیمرا بنادیا گیا،عمران

PEMRA has become weapon against opposition… by arynews

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پیمرا کو جانب دار اور سیاسی ادارہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کے کارکن کو پیمرا کا چیئرمین تعینات کردیا گیا ہے۔

 اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفت گو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے پیمرا کی جانب سے ڈاکٹر شاہد مسعود اور ان کے پروگرام ’’لائیو ود شاہد مسعود’’ پر پابندی کی مذمت کی اور کہا کہ پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کو مسلم لیگ ن کا ذیلی ادارہ بنایا جارہا ہے اور مخالفین کے خلاف پیمرا کو ہتھیار کو استعمال کرنے کے لیے ن لیگی کارکن کو چیئرمین پیمرا تعینات کردیا گیا۔

انہوں نے پیمرا پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ میری شادی کی جھوٹی خبریں نشر کی گئیں، شادی شدہ خواتین کی تصاویر دکھا کر انہیں دوسروں سے منسوب کیا گیا اس وقت پیمرا نے نوٹس کیوں نہیں لیا؟

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کی تعریف نہ کرنا اور ان پر تنقید کرنا ہی ڈاکٹر شاہد مسعود کا قصور ہے جس کی پاداش میں ان کے پروگرام پر پابندی عائد کی گئی۔

شاہد مسعود پر پابندی صحافت کا گلا گھونٹنا ہے، طاہر القادری

Tahir-ul-Qadri condemns ban on Dr. Shahid Masood by arynews

عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی پابندی صحافت کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے، پیمرا شریف برادران کی سیاسی آمریت کی عکاسی کررہی ہے ، ڈاکٹر شاہد مسعود نے ہمیشہ قومی اداروں کے مفاد کی بات کی، اس مشکل وقت میں ہم اے آر وائی نیوز کے ساتھ ہیں۔

حکومت کو اندازہ نہیں کہ اس نے کیا غلطی کی،شیخ رشید

Sheikh Rashid says govt has no idea of its mistake by arynews

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ حکومت کو اندازہ نہیں کہ اس نے کیا غلطی کی، شاہد مسعود اور ان کے پروگرام پر پابندی قابل مذمت ہے،حکومت کو اس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔

 ڈاکٹر شاہد مسعود سچ بولتے  ہیں، فیصلے پر نظر ثانی کی جائے، شرمیلا فاروقی

Sharmila

پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شاہد مسعود سچ بولتے ہیں اس لیے ان کے پروگرام پر پابندی عائد کی گئی، پابندی جیسے اقدامات آمرانہ دور میں ہوتے ہیں،پیمرا فیصلے پر نظرثانی کرے۔

اداروں کو تباہ  کیا جارہا ہے، سینیٹر شاہی سید

shahi-syed

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ اداروں کو تباہ کیا جارہا ہے۔

شاہد مسعود حق کی آواز ہیں،خرم نوازگنڈا پور

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم نواز گنڈا پور کہتے ہیں کہ ڈاکٹر شاہد مسعود حق کی آواز ہیں ان پر عائد پابندی ختم کی جائے۔

شاہد مسعود کو دیکھتا اور سنتا ہوں، وزیراعلیٰ پرویز خٹک

khattak

وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شاہد مسعود وہ اینکر ہیں جنہیں میں دیکھتا اور سنتا ہوں، سچ بولنے پر پابندی عائد کی گئی۔تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

 پاک سرزمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون نے بھی پابندی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

RAZA

دریں اثنا شہریوں نے بھی اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پابندی کو ختم کرکے شاہد مسعود کے پروگرام کی بحالی کا مطالبہ کیا۔

پی ایف یو جے کا ہنگامی اجلاس طلب

PFUJ

فیصلے کے خلاف صحافیوں نے بھی مذمت کا اظہار کرتے ہوئے پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، پی ایف یو جے (پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس) کے صدر رانا عظیم نے پیمرا کے اس اقدام کے خلاف اجلاس طلب کرلیا۔

پیمرا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام لائیو ود شاہد مسعود پر پابندی لگا دی

Comments

- Advertisement -