تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری وارنٹ گرفتاری چیلنج کردیے

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری وارنٹ گرفتاری چیلنج کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان ، اسدعمر اور فوادچوہدری کے وارنٹ گرفتاری کے معاملے پر عمران خان اور فوادچوہدری نے وارنٹ گرفتاری چیلنج کردئیے۔

وارنٹ گرفتاری لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کئے گئے، عمران خان اورفوادچوہدری کی جانب سےایڈووکیٹ فیصل چوہدری نےدرخواست دائرکی۔

عمران خان اورفوادچوہدری کی جانب سے دائر درخواستوں پرآ ج سماعت ہوگی، جسٹس صداقت علی خان کچھ دیربعدکیس کی سماعت کریں گے۔

خیال رہے توہین الیکشن کمیشن کاکیس گزشتہ سال ستمبرسےالیکشن کمیشن میں زیرسماعت ہے۔

یاد رہے الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کے کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 17جنوری تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم ‌دیا تھا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ضمانت کے لئے پچاس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -