بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

عمران خان نےالیکشن کمیشن کے وارنٹ گرفتاری چیلنج کردئیے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نےالیکشن کمیشن کے وارنٹ گرفتاری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردئیے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا اختیار نہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے وارنٹ گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی چیئرمین‌ عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا، عمران خان کی جانب سے بابراعوان ایڈووکیٹ نے درخواست جمع کرائی، عمران خان کی درخواست ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نےوصول کر لی ہے۔

وکیل بابر اعوان نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ بارہ اکتوبرکو جاری کئے گئے وارنٹ غیرآئینی ہیں، الیکشن کمیشن کو ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کااختیار نہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے وارنٹ گرفتاری سے عمران کو ذہنی تکلیف پہنچی، سیاسی مخالفین بھی وارنٹ گرفتاری کے بعد تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، وارنٹ گرفتاری کالعدم قراردئیے جائیں۔

درخواست میں الیکشن کمیشن ،اکبر ایس بابر کو فریق بنایا گیا ہے۔


مزید پڑھیں : توہین عدالت کیس، عمران خان کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری


یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نےعمران خان کو چھبیس اکتوبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے، جس کے بعد عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری وارنٹ گرفتاری کو چلینج کیا تھا اور اسلام آباد ہائیکورٹ نے  الیکشن کمیشن کا عمران خان کی گرفتاری کا حکم نامہ معطل کردیا تھا

واضح رہے کہ عمران خان نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں عدالت پر متعصب ہونے کے الزامات لگائے تھے، جس پر اکبر ایس بابر نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں