The news is by your side.

Advertisement

پرتشدد حربے ظاہرکرتے ہیں، پیپلزپارٹی ہماری مقبولیت سےخوفزدہ ہے،عمران خان

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ پرتشدد حربے ظاہرکرتے ہیں، پیپلزپارٹی ہماری مقبولیت سےخوفزدہ ہے، سندھ حکومت کارکنان پرتشددکرنے والوں کیخلاف کارروائی کرے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کراچی میں کارکنان پر پیپلزپارٹی کے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت کارکنان پرتشددکرنے والوں کیخلاف کارروائی کرے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پرتشدد حربے ظاہرکرتے ہیں پیپلزپارٹی سندھ میں تحریک انصاف کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت سےخوفزدہ ہے۔

یاد رہے کہ پیپلزپارٹی اورپی ٹی آئی کےدرمیان حکیم سعید گراؤنڈ گلشن اقبال کراچی میں بارہ مئی کےجلسہ پرشروع ہونا والا لفظی جھگڑا رات گئے تصادم میں تبدیل ہوگیا تھا ، جس کے نتیجے میں درجنوں کارکنان زخمی ہوئے جبکہ مشتعل کارکنان نے استقبالی کیمپ موٹر سائیکلوں، گاڑیوں کو آگ لگا دی تھی۔

ہنگامہ آرائی کے باعث علاقے میں کاروبار بند ہوگیا اوریونیورسٹی روڈ پر ٹریفک معطل رہا ، پولیس اور رینجرز نے علاقے میں پہنچ کر صورتحال پرقابو پایا۔

فیصل واڈا کا کہنا تھاکہ اس آگ کونہ بجھایا گیا تو یہ پورے پاکستان میں پھیل جائے گی۔

خیال رہے کہ بارہ مئی کو دونوں جماعتوں نے گلشن اقبال کے حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کررکھا ہے، تحریک انصاف بضد ہے کہ جلسہ کریں گے  اور  پیپلز پارٹی بھی پیچھےہٹنےکو تیار نہیں جبکہ انتظامیہ نےپی پی کوجلسےکی اجازت دےدی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں