اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

پارلیمانی کانفرنس،شیخ رشیدکومدعونہ کرنے پرعمران خان کی مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کانفرنس میں شیخ رشید کو مدعو نہ کرنے پرعمران خان نے حکومت پرسخت تنقید کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک بھارت لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے تمام پارلیمانی جماعتوں کی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے اس کانفرنس کے لیے وفاقی وزیر نشریات اور اطلاعات پرویزرشید کی جانب سے دعوت نامے بھیجوا دیے گئے ہیں۔

حکومت کی جانب سے پارلیمانی جماعتوں کی کانفرنس میں شیخ رشید کو نہ بلوانے پرتحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت کشمیر کئ معاملے میں اتفاق رائے قائم کرنا چاہتی ہے تو شیخ رشید کیوں مدعو نہیں کر رہی ہے؟

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر بھیجے گئے اپنے ایک اور پیغام میں چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کو نہ بلوا کر حکومت نے اپنے عدم برداشت سے عاری مزاج کا ثبوت دے رہی ہے ایسی سوچ اور ذہنیت کے باعث حکومت کس طرح اتفاق رائے قائم کرسکتی ہے؟

دوسری جانب عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے حکومتی بے حسی کا ذکر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت ان سے خوفزد ہ ہے جس نے دعوت نہ دے کر اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں