تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ارشد شریف کی شہادت واقعہ، عمران خان کا عدالتی تحقیقات کا مطالبہ

پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سینیئر صحافی اور نامور اینکر ارشد شریف کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ارشد شریف کے بہیمانہ قتل پر صدمہ ہوا، آج پوری قوم ارشد شریف کے جاں بحق ہونے پر سوگوار ہے۔

سابق وزیراعظم نے ارشد شریف کی شہادت کے واقعے کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شواہد کی جانچ کیلیے مناسب عدالتی تحقیقات کا آغاز ہونا چاہیے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ارشد شریف نے اپنی جان دے سچ بولنے کی قیمت ادا کی ہے، اس سے قبل انہیں اپنے وطن کو چھوڑ کر بیرون ملک روپوش ہونا پڑا تھا۔

 

سابق وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ ارشد شریف سوشل میڈیا پر لوگوں کو بے نقاب کرتا تھا اور سچ بولتا تھا، ہم سفاکیت کی بدترین صورتحال سے دوچار ہیں، مہذب معاشرے میں ایسا نہیں ہوتا۔

 

واضح رہے کہ کینیا میڈیا نے مقامی پولیس کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ارشد شریف پولیس کی گولی لگنے سے جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد شریف پولیس کی گولی لگنے سے جاں بحق ہوئے، کینیا میڈیا

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس افسر نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ حادثہ غلط فہمی کی بنا پر پیش آیا ہے۔

Comments

- Advertisement -