پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

نوازشریف کا نظریہ الیکشن میں دھاندلی کرو اورسب کو پیسے کھلاؤ ہے، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

لیہ : چیئرمین تحریک انصاف نے کہا ہے کہ پاکستان میں بیرون ملک سے سرمایہ کاری لے کر آئیں گے اور ایک بار بیرونی سرمایہ کاری آّگئی تو بے روزگاری ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گی لیکن کرپشن کے باعث یہاں سرمایہ کاری نہیں آرہی ہے.

وہ لیہ میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے عمران خان کا کہنا تھا کہ جس معاشرے میں کرپشن ہوتی ہے وہاں سرمایہ کاری نہیں ہوتی اور جہاں کرپشن نہ ہو وہ سرمایہ کاری کھینچے چلے جاسکتے ہیں یہی وجہ ہے کہ سرمایہ کار سنگاپور جانے کو تیار رہتے ہیں جب کہ پاکستان کا صرف ایک شہر کراچی 111 نمبر پر ہے جہاں لوگ سرمایہ کاری کے لیے آتے ہیں.

عمران خان نے کہا ہے کہ جب نظام ٹھیک نہیں ہوگا تو سرمایہ کار نہیں آئے گا اور اگر سسٹم ٹھیک کرلیا تو قرضے مانگنے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ سرمایہ کاری اتنی بڑھ چکی ہو گی کہ لوگوں کو روزگار بھی میسر ہوگا اور ملک کی معیشت بھی ترقی کرے گی.

انہوں نے کہا کہ ابھی صرف ساڑھے 3 ہزار ارب روپے ٹیکس اکٹھا ہوتا ہے لیکن جب تحریک انصاف کی حکومت آئے گی تو ہم اسی پاکستان سے 8 ہزار ارب روپے تک کا ٹیکس اکٹھا کر کے دکھائیں گے آخر شوکت خانم کیلئے پیسہ بھی پاکستان کے عوام ہی دیتے ہیں کیوں جب انہیں پتہ ہو کہ پیسہ ٹھیک جگہ خرچ ہو رہا ہے تو وہ پیسہ دیتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ عوام ٹیکس اس لئے کم دیتے ہیں کیوں کہ ان کا پیسہ لوٹا جاتا ہے غریب قوم کا پیسہ وزیراعظم اور گورنر ہاؤسز پر لگا دیا جاتا ہے لیکن اب ہم عوام کے ٹیکس کا پیسہ مغل لائف اسٹائل پر خرچ نہیں ہونے دوں گا بلکہ عوام کا پیسہ عوام کی خدمت میں خرچ ہوگا.

عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت آئی تو میری نظر لاہور کے گورنر ہاؤس پر ہوگی اور میں دیکھ رہا ہوں کہ لاہور کے گورنرہاؤس کی دیواریں بلڈوزر سے گر رہی ہوں گی اور ایسے ہی بقیہ مقامات کو عوام کے فلاحی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا.

انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف شرم کرو چوری کا پیسہ ہی پاکستان لے آتے اور موازنہ میرے ساتھ کرتے ہیں جب کہ ان کا موازنہ میرے ساتھ نہیں بلکہ سلطانہ ڈاکو سے ہے یا فلپائن کے مارکوس سے ہے جو پیسہ لوٹ کر بھاگا تھا.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں