تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

میں نے پوری کوشش کی پھر بھی ڈاکوؤں کو سزا نہ ہوئی، عمران خان

گوجرانولہ : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ میں نے پوری کوشش کی پھر بھی ڈاکوؤں کو سزا نہ ہوئی، ان چوروں کے کیسز ختم ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی طرف حقیقی آزادی کے لیے مارچ کرر ہے ہیں، میں چاہتا ہوں حقیقی آزادی مارچ کےلیے پوری قوم نکلے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جب تک معاشرےمیں انصاف نہیں ہوتا وہاں خوشحالی نہیں آتی، طاقتور اور کمزور کے لیے ایک قانون ہو اس کو انصاف کہتے ہیں، انصاف کا مطلب ہے سارے شہری قانون کے سامنے برابر ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سنگاپور غریب ملک تھا،50 سال پہلے ہم تیزی سے ترقی کررہے تھے، سنگاپور میں ایک لیڈر آیا اور سب سے پہلے انصاف کا نظام قائم کیا، کرپشن ختم کی،قانون کی حکمرانی قائم کی اور سنگاپور انصاف کی وجہ سے ہم سے آگے نکل گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں انصاف نہیں ہے اس لیے پیچھے رہ گئے،بڑا مجرم جوتے پالش کرتے کرتے وزیراعظم بن گیا، چھوٹا ملزم چوری کرکے جیل اور بڑا ڈاکو جوتے پالش کرکے وزیراعظم بن گیا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ جو قومیں بڑے ڈاکوؤں کو سزا نہیں دیتی تھیں وہ تباہ ہوگئیں، شہبازشریف پر 16ارب روپے کا ایف آئی اے کا کیس تھا، شہبازشریف نے4 لوگوں کے نام پر پیسے لیے، ایف آئی اے کیس کے گواہ ایک ایک کرکے مرگئے، تفتیشی افسر بھی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگیا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ابھی اس معاملے کی تحقیقات ہونی تھی کسی نے نہیں پوچھا،کسی نے نہیں پوچھا یہ گواہ کیسےمرگئے تحقیقات نہیں ہوئی، اسی طرح رانا ثنا کے کیس میں پتا چلا ایک افسرنے خود کشی کرلی، کسی نے نہیں اس واقعے کی انکوائری نہیں کی۔

موجودہ حکومت کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ جب سے یہ چور مسلط ہوئےہیں ملک میں مہنگائی ہوگئی، پوچھنا چاہتا ہوں ان 6 ماہ میں کیا ہوا جو مہنگائی ہوگئی، ان چوروں کے کیس ختم ہوگئے سوال ہے کون ذمہ دار ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے پوری کوشش کی ان ڈاکوؤں کو سزا ہو، کبھی بینچ ٹوٹ جاتا تھا ، کبھی کسی کی کمر میں درد ہوجاتا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں نے پوری کوشش کی ان ڈاکوؤں کو سزا نہ ہوئی، یہ سب بری ہوگئے، ان کے کیسز ختم ہوگئے کون ذمہ دار ہے، مریم نواز بری ہوگئی، اس کے پاپا آنے کی تیاری کررہےہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مشرف نے ان کو چور کہاان پر کیسز کیے پھر انہیں این آر او دےدیا، جو قوم اپنے حقوق کے لیے کھڑی نہیں ہوتی انہیں جانوروں کی طرح رکھاجاتاہے، جانوروں کے معاشرے میں انصاف نہیں ہوتا، میری نظر میں غلامی سے بہترمرجانا ہے۔

زرداری پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اس ملک کی بیماری زرداری کے کیسز بھی ختم ہونے لگے ہیں، انہوں نے قانون ایسے بنا دیے ہیں صرف چھوٹے چور پکڑے جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -