تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ان کوکرپشن کا ڈر ہے مجھے نہیں، لانگ مارچ کی تاریخ کسی کو نہیں بتائی، عمران خان

پشاور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کو اپنی کرپشن کا ڈر ہے مجھے کوئی ڈرنہیں، لانگ مارچ کب ہوگا کسی کوتاریخ نہیں بتاؤں گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان وزیراعلیٰ 90شاہراہ قائد اعظم پر سینئر صحافیوں سے ملاقات میں کیا، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو اپنی کرپشن کا ڈر ہے لیکن مجھے کوئی ڈر نہیں۔

چئیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ان کو ایک بار پھر این آر او دے دیا گیا، کمیٹی مجھے بلاتی ہے تو پہلے یہ پوچھو ں گا کہ ڈونلڈ لو نے کس کو ہٹانے کا حکم دیا۔

ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ شکر ہے انہوں نے سائفر کو تسلیم تو کیا لیکن سائفر کہیں چوری نہیں ہوا، اس کی ماسٹر دستاویز دفتر خارجہ میں ہوتی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہر چیز ریکارڈ ہوتی ہے، لانگ ماریچ کی تاریخ میں نے اپنے تک محدود رکھی ہے، لانگ مارچ کب ہوگا ابھی کسی کو تاریخ نہیں بتاؤں گا، شاہ محمود قریشی میرے وائس چیئرمین ہیں لیکن ان کو بھی نہیں بتایا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہر کام مذاکرات سے ہوسکتا ہے، آخر میں تو مذاکرات سے ہی باتیں طے ہوتی ہیں جبکہ یہ اداروں کے سربراہ اپنی مرضی کے لگانا چاہتے ہیں جبکہ انہوں نے نیب چیئرمین اپنی مرضی کا لگالیا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن جانبدار ہے یہ مجھے نااہل کروانا چاہتے ہیں، 16اکتوبر دور لگتا ہے، ہوسکتا ہے ضمنی انتخاب کی نوبت ہی نہ آئے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ چیلنج ہے میرا، زرداری اور نواز شریف کا توشہ خانہ کیس ایک ساتھ سن لیا جائے، میں نے کچھ غیر قانونی نہیں کیا جبکہ زرداری اور نوازشریف نے توشہ خانہ میں غیر قانونی طور پر قیمتی گاڑیاں لیں اور گھر لے گئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ ہمیں کیسے روکے گا؟ اسلام آباد کےچاروں طرف تو ہماری حکومتیں ہیں، پنجاب، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیرمیں ہم ہیں۔

Comments

- Advertisement -