اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 4 ستمبرکو کوئٹہ میں جلسہ کریں گے، قاسم سوری کا کہنا ہے کہ عمران خان جلسے میں بلوچستان کےمسائل کا حل بتائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کوئٹہ میں بھی پاور شو کا فیصلہ کرلیا۔
رہنما پی ٹی آئی قاسم سوری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ 4ستمبرکوعمران خان کوئٹہ میں جلسہ کریں گے۔
قاسم سوری کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف نےٹیلیفونک رابطہ کیاہے، عمران خان نے بلوچستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی سابق وزیراعظم عمران خان نے ٹیلیفونک رابطےمیں 4 ستمبر بروز اتوار کوئٹہ میں بلوچستان کی تاریخ کا سب سےبڑا جلسہ کرنے کا اعلان کیاہے، رجیم چینج آپریشن کےبعد سےبلوچستان کی عوام اور خصوصاً نوجوانوں میں امپورٹڈ حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنےکےلیے جوش وخروش اپنے عروج پر ہے۔
— Qasim Khan Suri (@QasimKhanSuri) August 16, 2022
تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ رجیم چینج آپریشن کے بعد سے بلوچستان کی عوام اور خصوصاً نوجوانوں میں امپورٹڈ حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنےکےلیے جوش وخروش اپنے عروج پر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی خواہش تھی عمران خان بلوچستان آئیں، عمران خان جلسے میں بلوچستان کےمسائل کا حل بتائیں گے ، بلوچستان کی تاریخ میں صوبےکوسب سےزیادہ پیسہ پی ٹی آئی نے دیا۔
قاسم سوری نے کہا کہ عمران خان کوئٹہ جلسےمیں تمام ریکارڈتوڑدیں گے، عمران خان واحد لیڈر ہے جس کی سوچ پاکستان کی سوچ ہے۔
خیال رہے عمران خان آئندہ دنوں میں 17 جلسوں سے خطاب کریں گے ، 19اگست کو کراچی میں ، 20اگست کوحیدر آباد میں ، 21 اگست کوراولپنڈی میں پاورشوکریں گے۔
اس کے علاوہ چیئرمین تحریک انصاف سکھر،اسلام آباد ،پشاور،مردان ، اٹک،ایبٹ آباد،ملتان،بہاولپور،جہلم،گجرات ، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بھی جلسہ کریں گے۔