تازہ ترین

پاناما لیکس پر سپریم کورٹ سوموٹو نوٹس لے،عمران خان

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کا کہنا ہے کہ ادارے پاناما لیکس پر تحقیقات نہیں کر رہے ہیں، قانون صرف غریب کیلئے متحرک ہوتا ہے، پاناما لیکس پر سپریم کورٹ سوموٹو نوٹس لے۔

im

تفصیلات کے مطابق پانامہ پیپرز پر چار ریگیولیٹری اور تفتیشی اداروں کی ٹال مٹول کے بعد تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ٹوئٹر پر اداروں اور حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا، کپتان کا کہنا تھا کہ سرکاری اداروں کا زوال اورانصاف کی فراہمی میں ناکامی سے خونی انقلاب آسکتا ہے۔

عمران خان کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ پاکستان کی آبادی کا ساٹھ فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے، جن اداروں کو بدعنوان افراد کے خلاف کارروائی کرنی چاہئیے، وہ کرپٹ لوگوں کو تحفظ فراہم کررہے ہیں۔

imran-khan-tweet-2

گزشتہ روز پبلک اکاونٹس کمیٹی اوراس سے قبل ایف بی آر، اسٹیٹ بینک ، ایس ای سی پی اور نیب نے قوانین میں خامیوں کے باعث جامع تحقیقات سے معذرت کرچکے ہیں ۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 30 ستمبر کو رائیونڈ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔

Comments