The news is by your side.

Advertisement

عمران خان کا اسحاق ڈار سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت کا جو حال موجودہ حکومت نے کیا وہ کوئی دشمن بھی نہیں کرسکتا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان نے حکومتی عہدے اپنے درمیان تقسیم کیے ہوئے ہیں، کوئی بھی کام ایسا نہیں جس میں یہ لوگ کمیشن نہیں رکھتے ملک کے بڑے چوروں کو بچانے کے لیے چیئرمین نیب کردار ادا کررہے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں بیرونی سرمایہ کاری کا بہت برا حال ہوا، اس طرح کی صورتحال کا سامنا مشرف اور زرداری دور میں بھی نہیں ہوا، بیرونی سرمایہ کاری نہ آنے کی سب سے بڑی وجہ کرپشن ہے۔

عمران خان نے کہا کہ حکمرانوں نے اپنے خاندانوں کو بچانے کے لیے ملک کو بری طرح سے تباہ کیا، اس طرح کے اقدامات تو دشمن بھی نہیں کرتا، عدالت نے پیسہ چوری کرنے کی وجہ سے حکمران خاندان کو منصب سے باہر کیا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس کا آغاز ہوچکا ہے انہیں تحقیقات مکمل ہونے تک وزیرخزانہ کے منصب سے مستعفیٰ ہونا چاہیے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں