تازہ ترین

مینار پاکستان جلسہ: "ان کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ عمران خان کو روکا جائے”

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے...

صدر کا خط، نواز شریف نے وزیر اعظم کو اہم ہدایت کر دی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت...

یہ لوگ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، عمران خان

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا...

میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

عمران خان کا ارسلان تاج کی فوری رہائی کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ جمہوریت کے پرخچے اڑانے کے ساتھ ساتھ قانون کی حکمرانی کو تار تار کیا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکریٹری ارسلان تاج گھمن کو آج صبح اٹھا لیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں ارسلان تاج کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہوں۔

 

واضح رہے کہ پولیس نے آج صبح کراچی میں پی ٹی آئی کے اراکین سندھ اسمبلی خرم شیر زمان، راجا اظہر، ارسلان تاج کے گھروں پر پولیس نے چھاپے مارے جب کہ پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکریٹری ارسلان تاج کو سادہ لباس اہلکار گھر سے گرفتار کرکے لے گئے۔

ارسلان تاج کی گرفتاری کے بعد ان کی والدہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج صبح 6 بجے سادہ لباس میں پولیس اہلکار ان کے گھر کی دیواریں پھلانگ کر آئے اور مرکزی دروازہ توڑ کر گھر کے اندر داخل ہوئے۔

انکا کہنا تھا کہ اس چھاپے میں پولیس خواتین اہلکاروں اور بغیر وارنٹ کے گھر میں داخل ہوئی۔ 20 سے 25 لوگ تھے جنہوں نے ارسلان کو اٹھایا۔

پی ٹی آئی رہنما کی والدہ کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا معصوم ہے۔ اسے دہشتگردوں کی طرح لے جایا گیا ہے۔ کیا ہم قائد کے پاکستان میں رہ رہے ہیں؟

Comments