اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان باقرنجفی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور وزیر قانون راناثنا اللہ کے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہبازشریف اور راناثنااللہ معصوم افراد کے قاتل ہیں، نجفی رپورٹ کے بعد دونوں کو فوری مستعفی ہوجانا چاہیے۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہبازشریف اور راناثنااللہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔
جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ شہبازشریف نے کہا تھا رپورٹ میں قصوروار ہوا تو استعفیٰ دے دوں گا، شوبازاعلیٰ رپورٹ دیکھ کرشرم سے سرجھکائیں اور شہبازشریف اپنے الفاظ پرعمل کرتےہوئے استعفی دے دیں۔
یاد رہے گذشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی باقرنجفی کمیشن کی رپورٹ جاری کردی تھی اور ماڈل ٹاؤن واقعہ ملکی تاریخ کا بدترین سانحہ قراردیا گیا۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ حکومت نے حقائق کو چھپانے کی کوشش کی،رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں اجلاس بھی سانحہ کا سبب بنا۔
باقرنجفی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ خونی پولیس آپریشن روکنے کیلئے وزیراعلٰی کےاحکامات کہیں نہیں ملے، شہبازشریف بروقت ایکشن لیتےتوبہیمانہ قتل وغارت کو روکا جاسکتا تھا۔
مزید پڑھیں : فائرنگ و تشدد سے ثابت ہوا کہ پولیس نے وہی کیا جس کا حکم دیا گیا، ماڈل ٹاؤن رپورٹ
رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ فائرنگ اور تشدد اس بات کی نشاندہی کرتا ہے پولیس حکام نے وہ ہی کیا جس کا حکم دیا گیا جب کہ حکومت پنجاب نےعدالتی احکامات کے باوجود بیریئز ہٹانے کیلئے ایڈووکیٹ جنرل سے رائے نہیں لی گئی۔