تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

عمران خان نے آصف زرداری سے رابطوں کی تردید کردی

اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان نے آصف زرداری سے رابطوں اور قومی اسمبلی میں واپس جانے کی دو ٹوک الفاظ میں تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کی۔

ملاقات میں آصف زرداری اور ملک ریاض کے درمیان گفتگو کی آڈیو کے حوالے سے سوال پر عمران خان نے عدم اعتماد کے دوران آصف زرداری سے رابطوں کی تردید کرتے ہوئے کہا  26سال سے کہہ رہا ہوں آصف زرداری،ن لیگ ایک ہی ہے۔

لانگ مارچ کے حوالے سے سابق وزیراعظم نے کہا کہ لانگ مارچ ختم کرنے کے پیچھے کوئی ڈیل نہیں ہے ، لانگ مارچ ختم نہ کرتا تو خون خرابہ ہوتا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں واپس جانے کی خبروں کی بھی تردید کرتے ہوئے کہا اسمبلیوں سے مستعفی ہوچکے ،تصدیق کیلئے جانے کی ضرورت نہیں ہے ،قومی اسمبلی کے فلور پر اسپیکر کے سامنے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ، اسمبلی میں واپس جانےکا مطلب ہے امپورڈٹ حکومت کو تسلیم کرلیا، اب کسی رکن کو انفرادی طور پر اسمبلی جانے کی ضرورت نہیں۔

سابق وزیراعظم نے اےآر وائی نیوزپرنشرہونےوالےانٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کل ٹی وی پرنیب کےاسپیشل پراسیکیوٹر ذوالقرنین اسکندر کاانٹرویو دیکھا، ذوالقرنین اسکندر نے کہا شہباز شریف کیخلاف اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، شریف خاندان نےجان بوجھ کرکیس کوتاخیرکاشکارکیا، کیس میں تاخیرنہ ہوتی توڈیڑھ سال میں ان کوسزا مل جانی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ذوالقرنین کوکہاگیا کیس اب آگےنہیں بڑھےگا، ایف آئی اےاب ان کی منی لانڈرنگ ریکورنہیں کرسکےگا، ہماری حکومت میں شریف خاندان کیخلاف تحقیقات میں مشکلات تھیں کیونکہ تحقیقات کرنے والے لوگ ڈرتے تھے۔

عمران خان نے بتایا کہ انہوں نے مشرف دور کے دوران تحقیقات کرنے والوں سے انتقام لیا، ان کاریکارڈ نکالنا مشکل تھا لیکن تگڑے افسر ڈٹ گئے، ڈاکٹر رضوان تگڑا افسر تھا اس پر بھی دباؤ ڈالا گیا، نیب اورایف آئی اےمیں40ارب روپےکےکیسزختم ہو جائیں گے، اس ملک میں رول آف لاکی قبرکھود دی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔