تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

وزیراعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کی منظوری دے دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کی بطور ڈی جی آئی ایس آئی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے نوٹیفکیشن کا اطلاق 20 نومبر 2021سے ہوگا۔

قبل ازیں  وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں اہم اجلاس ہوا، جس میں وزیر داخلہ نے ملک میں جاری امن و امان کی صورت حال پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے بھی شرکت کی جبکہ ڈی جی ایم آئی، ڈی جی ایم او، ڈی جی آئی بی بھی شریک تھے۔

وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید19نومبرتک بطور ڈی جی آئی ایس آئی فرائض انجام دیں گے اور 20 سے لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم عہدہ سنبھالیں گے۔

وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید19نومبرتک بطور ڈی جی آئی ایس آئی فرائض انجام دیں گے اور 20 سے لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم عہدہ سنبھالیں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کون ہیں؟

لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو کمانڈاورانسٹرکشنل معاملات کاوسیع تجربہ ہے، وہ اس سے قبل کور کمانڈر کراچی کے عہدے پر ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم آپریشن ردالفسادمیں آئی جی ایف سی بلوچستان کےعہدے پر تھے، لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نےآپریشن ضرب عضب میں کرم ہنگو میں بریگیڈکمانڈ کی ، وہ مشرقی سرحداورایل اوسی پربھی خدمات انجام دےچکےہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز برطانیہ سےفارغ التحصیل ہیں، انہوں نے  ایشیاپیسفک سینٹرسیکیورٹی اسٹڈیز ہونو لولو سے بھی ڈگری حاصؒ کی۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کمبائنڈآرمزسینٹریوکےسے بھی فارغ التحصیل ہیں، انہوں نے برطانیہ سے ایڈوانس اسٹاف کورس بھی کیا جبکہ وہ کنگز کالج لندن اور این ڈی یو سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرچکے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم باسکٹ بال اورکرکٹ کےاچھےکھلاڑی بھی ہیں۔

Comments

- Advertisement -