لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب حکومت کو لیگی رہنماؤں کے خلاف مقدمات پر کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت وڈیولنک اجلاس ہوا ، جس میں وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹریاسمین راشد، سینیٹر اعجاز چوہدری اورمیاں اسلم اقبال شریک ہوئے۔
اجلاس میں 13 اگست کے لاہور جلسے کے حوالے سے عمران خان کو بریفنگ دی گئی۔
- Advertisement -
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں صوبائی حکومت کو ن لیگ رہنماؤں کیخلاف سنگین نوعیت کے مقدمات پر کارروائی تیز کرنے کی ہدایت دی گئی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن مجرمان کوکیفر کردار تک پہنچانے کیلئے پراسیکیوشن کو تیز کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ن لیگ کے ضمانتوں پر موجود لیڈروں کی ضمانتیں خارج کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔