تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

وزیراعظم ہوتا تو امریکا کو ڈرون حملوں کی اجازت نہ دیتا، عمران خان

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر وہ ملک کے وزیراعظم ہوتے تو امریکا کو ڈرون حملے کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دیتے، افغان مہاجرین مجبوری میں یہاں آئے ان سے برا برتائو نہ کیا جائے،افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے۔

اے آر وائی نیوز کے ٹاک شو ’’سوال یہ ہے ‘‘میں میزبان منصور علی سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے قبائلی علاقوں میں امریکا نے امن قائم ہونے نہیں دیا، 22لاکھ بچے مدرسوں میں زیر تعلیم ہیں، مدرسوں کی اصلاحات ضروری ہیں، ہمیں امیر اور غریب کی تعلیم میں فرق نہیں کرنا چاہیے۔

ڈرون حملوں پر ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہوتا تو امریکا کو پاکستان میں حملوں کو اجازت نہیں دیتا اور اسے حملوں سے روک دیتا، ڈرون حملوں کی بندش ضروری ہے۔

عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں امن جنگ سے نہیں مذاکرات سے ہی قائم ہوگا اور وہاں امن قائم ہونے سے پاکستان میں امن کے قیام میں مدد ملے گی، افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے،اس میں کوئی شک نہیں کہ افغان مہاجرین پاکستان پر بوجھ ہیں لیکن مہاجرین مجبوری میں پاکستان آئے ہمیں ان کا خیال کرنا چاہیے ان کے ساتھ برا برتائو نہیں کرنا چاہیے۔

کراچی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے کراچی کےعوام کو شعور دیا اور وہ اب متحدہ قومی موومنٹ سے نہیں ڈرتے، اب وہ اپنی مرضی سے ووٹ دے سکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -