تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ملک کو معاشی بحران سے کیسے نکالا جائے؟ عمران خان نے پلان دے دیا

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے اپنی حکمت عملی سے عوام کو آگاہ کردیا۔

لاہور کے مینار پاکستان پر ہونے والے بڑ ےجلسہ عام سے خطاب میں انہوں نے ملک میں معاشی بدحالی، مہنگائی اور عوام کی زبوں حالی کے حوالے سے موجودہ حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ معاشی اعتبار سے آج پاکستان جہاں پہنچ چکا ہے اس کو اس مشکل سے نکالنے کا کوئی آسان راستہ موجود نہیں ہے، ملک کو معاشی طور پر خوشحال وہی حکومت کرسکتی ہے جو عوام کی حمایت سے آئی ہو۔

عمران خان نے کہا کہ عوامی حکومت ہوگی تو سیاسی استحکام آئے گا کیونکہ جب ایک عوامی مینڈیٹ کی حامل حکومت پانچ سال کے لیے آئے گی تو ہی کاروباری برادری کو اعتماد آئے گا کہ ملک میں سیاسی استحکام آچکا ہے۔

ملک میں ڈالرز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ایکسپورٹ میں اضافہ کرنا بہت ضروری ہے، ہم ایکسپورٹرز کو ہرممکن سہولیات فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایکسپورٹ بڑھانے میں وقت لگے گا لیکن ملک میں ڈالر لانے کا ایک ہی طریقہ ہے اور وہ ہیں اوورسیز پاکستانی جو ملک کا اثاثہ ہیں بیرون ملک پاکستانیوں کے ذریعے ہی ملک میں فوراً پیسہ آسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے 18ہزار ڈاکٹرز صرف امریکا میں موجود ہیں جن کی جائیداد مجموعی طور پر 200ارب ڈالر تک ہے، وہ ملک میں انویسٹ کریں گے تو ہمیں ان کے اعتماد کو بحال کرنا ہوگا تاکہ انہیں کسی بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آئی ٹی ایکسپورٹ کو دوبارہ ترقی دینے کی کوشش کریں گے جیسے گزشتہ دور حکومت میں دی گئی تھی، اس کے علاوہ سیاحت کے شعبے کو بھی فروغ دیا جائے گا پچھلی بار کورونا کی وجہ سے ہم اس منصوبے پر پوری طرح عمل درآمد نہیں کرسکے تھے۔

انہوں نے کہا کہ معدنیات پر پوری توجہ دی جائے گی، اسمال میڈیم انڈسٹری کو فروغ دیں گے اور ہم نے ملکی زراعت کو فروغ دینے کیلیے اہم اقدامات کیے تھے اس سلسلے میں چائنا سے بات بھی کرلی تھی لیکن ہماری حکومت کو گرا دیا گیا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ ٹیکس کلیکشن کو بڑھانا بہت ضروری ہے، 22کروڑ پاکستانیوں میں سے صرف 25 لاکھ لوگ ایسے ہیں جو ٹیکس ادا کرتے ہیں ہمیں اس تعداد کو بڑھانا ہوگا اس کیلئے نادرا کے ڈیٹا ریکارٖڈ سے معلومات لیکر مزید اقدامات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کو کنٹرول کرنا ہوگا تاکہ پہلے کی طرح کوئی بھی شخص ناجائز دولت کو بیرون ملک منتقل نہ کرسکے اور یہ کام رول آف لاء سے ہوں گے۔ ایلیٹ کلاس پیسہ چوری کر کے باہر بھیجتی ہے، ہم قانون کو مضبوط بنا کر ایسے لوگوں کیخلاف گھیرا تنگ کریں گے۔

ہیلتھ کارڈ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کو دوبارہ شروع کریں گے کیونکہ یہ کسی بھی غریب گھرانے کیلئے ضروری ہے اس کے علاوہ غریب گھرانوں کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی کے تحت مفت راشن اسکیم کا بھی آغاز کیا جائے گا۔

کامیاب جوان پروگرام کو اور مؤثر بنائیں گے اور انہیں بلاسود قرضہ فراہم کیا جائے گا تاک ہوہ اپنا کاروبار شروع کرسکیں اور لوگوں کو گھر بنانے کیلیے آسان اقساط پر قرضے فراہم کریں گے تاکہ وہ جو رقم مکان کے کرائے میں ادا کرتے ہیں وہ قسط میں ادا کردیں۔ کچی آبادیوں میں رہنے والوں کو پکے فلیٹ بنا کر دیئے جائیں گے تاکہ وہ سکون سے رہ سکیں۔

Comments

- Advertisement -