تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

عمران خان نے فاروق بندیال کو پارٹی سے نکال دیا: نعیم الحق

لاہور: پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ فاروق بندیال کو عمران خان نے پارٹی سے نکال دیا ہے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی نیوز کے خصوصی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کہنا تھا کہ عمران خان نے فاروق بندیال کے 40 سال پرانے زیادتی کیس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انھیں پارٹی سے الگ کر دیا.

یاد رہے کہ آج دوپہر فاروق بندیال کے پی ٹی آئی میں شامل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر شدید ردعمل آیا تھا اور چالیس سال پرانا زیادتی کیس گردش کرنے لگا.

واضح رہے کہ فاروق بندیال شبنم زیادتی کیس کے مرکزی ملزمان میں سے ایک تھے۔ انھیں فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔ البتہ بعد ازاں اداکارہ شبنم نے دباؤ میں فاروق بندیال کو معاف کردیا اور پاکستان چھوڑ کر بنگلا دیش منتقل ہوگئیں.

[bs-quote quote=” ناصر کھوسہ کا نام دیا تو اسی رات شدید ردعمل آیا، ناصرکھوسہ ن لیگ دورمیں چیف سیکریٹری رہے تھے، جس کی وجہ سے وہ متنازع ٹھہرے اور پارٹی نے ناصرکھوسہ کا نام واپس لیا.” style=”style-2″ align=”left” author_name=”نعیم الحق”][/bs-quote]

عوامی ردعمل کے بعد تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے ٹویٹ کیا تھا، جس میں انھوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف نے ان طلاعات کا سخت نوٹس لیا ہے جن کے مطابق ایک سزا یافتہ مجرم تحریک انصاف کا حصہ بنا ہے، نعیم الحق پر مبنی ایک رکنی کمیٹی تین دنوں میں حقائق چیئرمین کے سامنے رکھے گی.

اب نعیم الحق کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فاروق بندیال کو عمران خان نے پارٹی سے نکال دیا ہے. انھوں‌ نے کہا کہ کسی جماعت کے پاس تحقیق کی صلاحیت نہیں ہے ، سیاسی جماعتوں کو سوشل میڈیا سے مدد ملتی ہے.

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ناصر کھوسہ کا نام دیا تو اسی رات شدید ردعمل آیا، ناصرکھوسہ ن لیگ دورمیں چیف سیکریٹری رہے تھے، جس کی وجہ سے وہ متنازع ٹھہرے اور پارٹی نے ناصرکھوسہ کا نام واپس لیا.


فاروق بندیال کی پی ٹی آئی میں‌ شمولیت، 40 سال پرانا کیس سامنے آگیا


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -