The news is by your side.

Advertisement

‘عمران خان نے آر ایس ایس کے انتہا پسند نظریے کو بےنقاب کیا’

اسلام آباد : وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ عمران خان نے بھارت میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو بے نقاب کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے عمران خان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کیے گئے خطاب سے متعلق کہا ہے کہ عمران خان نے آر ایس ایس کے انتہا پسند نظریے کو بے نقاب کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے ذریعے چوری پیسے کی واپسی کےلیے فریم ورک کی تجویز دی۔

شبلی فراز کا کہنا تھا وزیر اعظم نے کرپشن کے خلاف پختہ عزم کا واضح اظہار کیا، وزیر اعظم نے کرونا وبا سمیت تمام اہم عالمی امور پر گفتگو کی۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ایک بار پھر تاریخی خطاب کرکےقوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، وزیراعظم نےکشمیریوں کا مقدمہ دنیا کے سامنے ڈٹ کر پیش کیا۔

سینیٹر شبلی فراز کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں امن کا قیام ایک خواب رہے گا، اقوام عالم کو باور کرایاکشمیریوں کےحق خود ارادیت کو پامال کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر پر آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل تک جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی جارہی ہے، سیکیورٹی کونسل نے گزشتہ سال 3 بار کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں