اسلام آباد: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پارٹی انتخابات کی تاریخ میں پندرہ اپریل تک کی توسیع کردی، ساتھ ہی ساتھ نجم سیٹھی اور وزیراعظم کو بھی آڑ ے ہاتھوں لے لیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے پارٹی انتخابات کی ممبر سازی مہم میں پندرہ اپریل تک توسیع کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو ادارہ بنانے کے لیے الیکشن ہی واحد راستہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ تسنیم نورانی کا کام صرف الیکشن کروانا تھا طریقہ کار طے کرنا نہیں۔
تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کی ممبر سازی مہم میں پندرہ اپریل تک توسیع کا اعلان کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پورے ملک میں ایک ہی بار براہ راست پارٹی انتخابات کرائیں گے۔
تسنیم نورانی کا کام صرف الیکشن کروانا تھا طریقہ کار طے کرنا نہیں، تسنیم نورانی ان سے حق چھین کر کمیشن کو دینا چاہتے تھے۔
عمران خان نے پارٹی الیکشن اپنے وقت پرکرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو ادارہ بنانے کے لیے الیکشن ہی واحد راستہ ہے
پریس کانفرنس سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں قومی ٹیم کی خراب کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور نجم سیٹھی کو مین آف دی سیریز کا خطاب دیا جائے۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ وہ بہت جلد قومی کرکٹ کی صورت حال پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔