جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کو آنکھ میں دوسرا اور تیسرا انجکشن کب لگے گا؟ طارق فضل چوہدری نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (18 فروری 2026): وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کو جلد دوسرا اور ایک ماہ بعد تیسرا انجکشن لگے گا۔

اے پی پی کے مطابق طارق فضل چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سمیت تمام قیدیوں کی صحت کی ذمہ داری حکومت کی ہے اور حکومت یہ ذمہ داری احسن طریقہ سے نبھا رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ 8 فروری کو پہیہ جام ہڑتال کی پی ٹی آئی کی کال بری طرح ناکام ہوئی، 8 فروری کو پہیہ جام و شٹر ڈاؤن ہڑتال کی ناکامی کے بعد عمران خان کی صحت پر سیاست کی ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی رہائی کیلیے فورس بنانے کا اعلان

’خیبرپختونخوا میں پشاور میں بھی شٹر ڈاؤن نہیں ہوا اور پہیہ چلتا رہا ہے، اسی روز مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے پشاور میں تاریخی جلسہ کیا جبکہ پی ٹی آئی کہیں جلسہ بھی نہیں کر سکی، اس روز عمران خان کے رشتے داروں سمیت ان کی پارٹی کے لوگ بسنت مناتے رہے جو کہ خوش آئند ہے۔‘

طارق فضل چوہدری نے مزید کہا کہ عمران خان کو 24 جنوری کو ایک انجکشن لگا، جلد دوسرا انجکشن اور ایک ماہ بعد تیسرا انجکشن لگے گا، یہ انجکشن معروف معالجین اور بہترین اسپتال میں لگایا جائے گا، ان کو علاج کی تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاہم سوشل میڈیا بریگیڈ کا اطمینان ہماری ذمہ داری نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں صوبائی حکومت خود شاہراہیں بند کر رہی ہے جس سے 8 مریض اسپتال نہ پہنچنے کی وجہ سے جاں بحق ہوئے اور جنازوں کے راستے روکے گئے، اب ہائیکورٹ کے فیصلہ کے بعد یہ سڑکیں کھلی ہیں۔

’ملک اس وقت بڑے چیلنجوں سے نبرد آزما ہے، بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد اور انڈین پراکسیز پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلیے کوشاں ہیں۔ افغانستان سے دراندازی ہو رہی ہے، ہمیں ایک قوم بن کر متحد ہو کر ان تمام چیلنجوں سے نمٹنا ہے، ملک میں اقتصادی اشاریے بہتر ہو رہے ہیں، ایسے حالات میں تفریق اور تقسیم کی سیاست، صوبوں میں اشتعال کی پی ٹی آئی کی سیاست افسوسناک ہے۔‘

ایک سوال کے جواب میں طارق فضل چوہدری نے کہا کہ کسی مریض کا آپریشن ورثا کی خواہش پر نہیں بلکہ ڈاکٹرز نے کرنا ہوتا ہے، عمران خان کا تحریک انصاف کی درخواست کے بغیر پمز میں معائنہ کروایا گیا، انہیں تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں