جمعہ, جولائی 10, 2026
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے علاج کا پانچواں مرحلہ مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (15 جون 2026): پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے اور علاج سے متعلق اعلامیہ جاری کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو گزشتہ رات طبی معائنے اور علاج کے لیے پمز اسپتال لایا گیا، جہاں ان کی آنکھ کے علاج کا پانچواں مرحلہ مکمل کیا گیا۔

پمز حکام کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو پانچواں انٹرا وٹریئل انجیکشن لگایا گیا۔ معائنے کے دوران ان کی طبی حالت مستحکم رہی، جب کہ او سی ٹی رپورٹ میں آنکھ کی حالت میں بہتری ظاہر ہوئی ہے۔


خیبرپختونخوا میں بارش اور آندھی نے تباہی مچادی، 7 افراد جاں بحق


اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ علاج کے دوران اور بعد از علاج بھی بانی پی ٹی آئی کی طبی حالت مستحکم رہی۔ پمز اسپتال انتظامیہ کے مطابق علاج مکمل ہونے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ضروری فالو اپ ہدایات کے ساتھ واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں