پیر, جون 8, 2026
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کے علاج سے متعلق پمز اسپتال انتظامیہ کا اعلامیہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (28 اپریل 2026): بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی آنکھوں کے علاج سے متعلق پمز اسپتال انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

پمز اسپتال کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آنکھوں کے فالو اپ علاج کے لیے پمز لایا گیا۔ ماہرین چشم نے معائنہ کیا، اور مریض طبی طور پر مستحکم پایا گیا۔

عمران خان کو اینٹی وی ای جی ایف انٹرا ویٹریل انجیکشن کی چوتھی ڈوز دی گئی۔ میڈیکل پراسس سے قبل مریض کی رضا مندی حاصل کی گئی۔

آپٹیکل کوہیرنس ٹوموگرافی میں طبی بہتری پائی گئی۔ سابق وزیراعظم کی مکمل آگاہی، رضامندی اور معیاری نگرانی کے تحت آپریشن تھیٹر میں طریقہ کار مکمل کیا گیا۔

طریقہ کار ڈے کیئر سرجری کے طور پر انجام دیا گیا۔ مریض عمران خان طریقہ کار سے پہلے، دوران اور بعد میں طبی طور پر مستحکم رہے۔

مطلوبہ علاج کے بعد مزید نگہداشت، فالو اپ ہدایات اور دستاویزات کے ساتھ مریض کو ڈسچارج کر دیا گیا۔

 

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں