اسلام آباد (14 فروری 2026): ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان سے اہم حکومتی شخصیات نے میڈیکل پینل کے حوالے سے رابطہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل پینل تشکیل دیے جانے کا امکان ہے، ڈاکٹرز کا پینل جلد بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کرے گا، اس سلسلے میں اہم حکومتی شخصیت نے بیرسٹر گوہر کو آگاہ کر دیا ہے۔
قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وقت تیزی سے گزر رہا ہے، بانی پی ٹی آئی کو فوری اسپتال منتقل کیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ دس گھنٹے کیا وہ مزید دن بھی دھرنے کے لیے تیار ہیں، بانی کی اسپتال منتقلی تک دھرنا جاری رکھیں گے۔
دوسری طرف وفاقی حکومت نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود اچکزئی کو اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کا علاج کروانے کی پیشکش کر دی ہے، وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے محمود اچکزئی سے ملاقات کی، یہ ملاقات اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں ہوئی۔
بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، ڈاکٹر فیصل سلطان
طارق فضل چوہدری نے عمران خان کا علاج کروانے کی پیشکش کی تو محمود اچکزئی نے مؤقف اختیار کیا کہ ہم نے جن ڈاکٹرز کا نام حکومت کو بھیجا ہے ان سے علاج کروایا جائے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


