اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کی میڈیکل رپورٹ اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (16 فروری 2026): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی آنکھوں کی میڈیکل رپورٹ اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی، ان کا 15 فروری 2026 کو میڈیکل بورڈ میں معائنہ کیا گیا تھا، اور اڈیالہ جیل کے دورے کے بعد بورڈ نے بیرسٹر گوہر اور راجہ ناصر عباس کو 15 تاریخ کو پمز اسپتال میں رات 9 سے 10 بجکر 20 منٹ تک بریفنگ دی۔

میڈیکل ٹیم نے ذاتی معالجین ڈاکٹر عاصم یوسف اور ڈاکٹر خرم مرزا کو 25 منٹ سے زائد فون پر بریفنگ دی، رپورٹ کے مطابق رہنماؤں اور ذاتی معالجین نے علاج پر مکمل اطمینان اور اعتماد کا اظہار کیا، یہ میڈیکل رپورٹ پروفیسر ندیم قریشی نے مرتب کی ہے، اور اس پر پروفیسرعارف خان نے بھی دستخط کیے۔

پروفیسر ندیم قریشی الشفا ٹرسٹ آئی اسپتال کے ریٹینا کے سربراہ ہیں، جب کہ پروفیسر عارف خان پمز کے آپتھلمولوجی کے سربراہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عمران خان کی بغیر عینک دائیں آنکھ کی بصارت 6/24 جزوی، بائیں آنکھ 6/9 ہے، جب کہ عینک کے ساتھ دائیں آنکھ 6/9، بائیں آنکھ 6/6 ہے، سلٹ لیمپ معائنے میں ان کی دونوں آنکھوں کا اگلا حصہ اور قرنیہ بالکل صاف پایا گیا، وٹیریئس صاف، ہلکی دھندلاہٹ، ایک جگہ ہلکے اندرونی دھبے دیکھے گئے۔

بانی پی ٹی آئی کی بینائی سے متعلق وزیر قانون کا بڑا دعویٰ

رپورٹ کے مطابق دائیں آنکھ میں ڈسک سرخ، خون کی نالیاں پھیلی، 4 سے 5 کاٹن وول اسپاٹس موجود تھے، میکیولا کی سوجن کم ہو رہی ہے، فوویئل کنٹور واضح، ریٹینا اپنی جگہ منسلک ہے، دائیں آنکھ کی او سی ٹی نتائج میں میکیولا کی سوجن میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

میڈیکل رپورٹ میں عمران خان کو نیواناک، کوسوپٹ، سسٹین الٹرا آئی ڈراپس استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اور کہا گیا ہے کہ اینٹی وی ای جی ایف دوسری خوراک شیڈول کے مطابق دی جا سکتی ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق متاثرہ آنکھ کی بینائی 6/36 سے بہتر ہو کر 6/9 جزوی ہو گئی ہے جو تسلی بخش ہے، میڈیکل رپورٹ میں اینٹی وی ای جی ایف مکمل ہونے پر او سی ٹی انجیوگرافی کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

+ posts

جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں