The news is by your side.

Advertisement

حکومت مخالف تحریک میں عمران خان پھر ناکام ہوں گے، خورشید شاہ

اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے حکومت مخالف تحریک چلانے پر اپنی پارٹی کے رہنماؤں سمیت کسی بھی اپوزیشن جماعت کواعتماد میں نہیں لیا۔

تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ پارلیمنٹ ہاؤس میں موجود اپنے چیمبر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ’’عمران خان نے حکومت مخالف تحریک چلانے پر اپنی پارٹی رہنماؤں سمیت کسی بھی اپوزیشن جماعت کو اعتماد میں نہیں لیا، مجھے یقین ہے کہ اس سلسلے میں شاہ محمود قریشی جیسے اہم پارٹی رہنماؤں کی رائے کو بھی نظر انداز کیا گیا ہے‘‘۔

انہوں نے مزید کہاکہ ماضی میں بھی عمران خان کی حکومت مخالف تحریک اسی وجہ سے ناکام ہوئی تھی مگر افسوس ہے کہ انہوں نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا اور اس بار پھر وہی غلطی دہرانے کی کوشش کررہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

خورشید شاہ نے چیئرمین تحریک انصاف کو مشورہ دیا کہ حکومت کے خلاف اکیلے جدوجہد کرنے کے نتائج کا حصول ممکن نہیں ہے ، ایسی تحریکیں چلانے  کے فیصلے سے قبل تحریک انصاف کی قیادت مشورہ کرے تو بہتر ہوگا۔

رینجرز اختیارات کے حوالے سے پوچھے گیے سوال پر قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ’’صوبے میں رینجرز کو اختیارات دئیے جائیں تاہم رینجرز کو بھی قوانین کی پابندی یقینی بنانی ہوگی، اس ساری صورتحال سے عوام میں ریاست کے اندر علیحدہ ریاست کا تاثر مل رہا ہے‘‘۔

سید خورشید شاہ نے کہا کہ سندھ میں امن و امان کے لیے پولیس نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے، اس آپریشن کے دوران سندھ پولیس کے کئی افسران نے جامِ شہادت نوش کیا، انہوں نے مزید کہا ’’کراچی سمیت پورے سندھ میں امن و امان کا سہرا پولیس کو دینا ہوگا تا کہ پولیس افسران اور اہلکاروں کے حوصلے بلند رہیں‘‘۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں