اسلام آباد: پی ٹی آئی چیئرمین عمران نے اپنی جماعت کو شہر قائد میں منظم کرنے کا فیصلہ کر لیا، اس ضمن میں انھوں نے فیصل واوڈا سے اہم ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے اب روشنیوں کے شہر پر توجہ مرکوز کر لی اور پارٹی چیئرمین نے کراچی کی سیاست میں متحرک ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے.
اس ضمن میںعمران خان اور پی ٹی آئی کراچی کے رہنما فیصل واوڈا میں ایک اہم ملاقات ہوئی ہے، جس میں پارٹی چیئرمین کی جانب سے انھیں کلیدی ذمے داری سونپی گئی.
پارٹی ذرایع نے دعویٰ کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں کراچی کی سیاسی جماعتوں کی وکٹیں گر سکتی ہیں اور کئی اہم سیاسی شخصیات پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرسکتی ہیں.
پارٹی ذرایع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سیاسی شخصیات کی شمولیت کے لیے فیصل واوڈا کو گرین سگنل دے دیا. اس ملاقات میں پی ٹی آئی کے تنظیمی معاملات سے متعلق بھی تفصیلی گفتگو ہوئی، عمران خان نے مزید مشاورت کے لئے فیصل واوڈا کو اسلام آباد میں روک لیا ہے.
عمران خان کی جانب سے دیگر رہنماؤں سے بھی رابطہ کیا گیا ہے، کراچی میں انتخابی مہم، پارٹی تنظیم سازی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں.
یاد رہے کہ 2013 انتخابات میں کراچی میں پی ٹی آئی کو غیرمتوقع ردعمل ملا تھا، ایک اندازے کے مطابق عمران خان کی جماعت کراچی سے ساڑھے آٹھ لاکھ ووٹ لینے میں کامیاب رہی تھی. البتہ وہ نشستیں اپنے نام نہیں کرسکی. پی ٹی آئی چیئرمین نے اس ناکامی کو دھاندلی کا نتیجہ قرار دیا تھا.
واضح رہے کہ 2013 کے بعد کراچی میں ہونے والے ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کرسکی. البتہ اب عمران خان نے دوربارہ پارٹی کو کراچی میں منظم کرنے کا فیصلہ کیا ہے.
شریف خاندان کے جھوٹ کبھی ختم نہیں ہوں گے،عمران خان
عمران خان کسی شہر کے میئرنہیں بن سکتے اور کہتے ہیں کہ انہیں وزیراعظم بنادیاجائے،سعدرفیق