تازہ ترین

اسرائیل سے تعلقات کے معاملے پر کسی ملک کی تقلید نہیں کریں گے، وزیر خارجہ

اسلام آباد: نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا...

الیکشن کمیشن کا ووٹرز لسٹیں غیر منجمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بے نامی اداروں کے مکمل خاتمے کے لیے ایف بی آر کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: خانساموں، چوکیداروں اور مالیوں کے نام پر کمپنی...

افغانستان میں پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث 200 عسکریت پسند گرفتار

کابل : افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے...

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا...

عمران خان کا الیکشن کمیشن کیخلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے الیکشن کمیشن کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا اور کہا الیکشن کمیشن اختیارات سے تجاوز کرکے پارٹی عہدے سے ہٹانے کی کارروائی کر رہا ہے۔

تفصیلات  کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے الیکشن کمیشن کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے ، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن اختیارات سے تجاوز کرکےپارٹی عہدے سے ہٹانےکی کاروائی کر رہا ہے۔

درخواست میں کہا ہے کہالیکشن کمیشن نے چیئرمین کو عہدے سے ہٹانے کیلئے غیر قانونی نوٹس جاری کیا، الیکشن کمیشن نے 7 دسمبر 2022 کو خلاف قانون کارروائی کا آغاز کیا۔

دائر درخواست میں کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے روبرو مکمل اثاثے ظاہر کر رکھے ہیں، استدعا ہے کہ
عدالت الیکشن کمیشن کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس کو معطل کرنے کا حکم دے۔

رخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت درخواست پر حتمی فیصلے تک الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روکنے کا حکم دے اور الیکشن کمیشن کے خلاف قانون اقدام کی کالعدم قرار دے۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں