تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

عمران خان نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں درخواست ضمانت دائر کردی

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں درخواست ضمانت دائر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے انسداد دہشت گردی کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں درخواست ضمانت دائرکردی۔

درخواست بابر اعوان اور علی بخاری کے ذریعے عدالت دائر کی گئی ، جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے انتقامی کارروائی کے تحت انسداد دہشتگردی کا مقدمہ بنایا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرے۔

درخواست پر انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس سماعت کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بنی گالہ سے روانہ ہوگئے ہیں ، وہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوں گے۔

یاد رہے 20اگست کو اسلام آباد میں ریلی سے خطاب میں عمران خان نے خاتون جج اور پولیس کے اعلیٰ افسران کو مبینہ طورپر دھمکیاں دی تھیں۔

پولیس کی جانب سے دھمکیوں پرتھانہ مارگلہ میں انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

بعد ازاں بائیس اگست کو عمران خان نے حفاظتی ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کیا اور اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو 25 اگست تک حفاظتی ضمانت دی تھی۔

ہائی کورٹ نے عمران خان کوتین روز بعد متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -