تازہ ترین

حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت دے دی

اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور...

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم...

عالمی بینک نے بھی پاکستان سے کئی مطالبات کر دیے، رپورٹ جاری

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ...

نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد : نوید اشرف کو پاک بحریہ کا...

پاکستان تحریک انصاف کی ‘حقیقی آزادی تحریک’ کا آغاز آج ہوگا

اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان آج میانوالی سے حقیقی آزادی کی تحریک کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حقیقی آزادی کی تحریک کا آغاز آج ہوگا، عمران خان میانوالی میں جلسےسےتحریک کا آغاز کریں گے۔

جلسہ میانوالی کے جنرل بس اسٹینڈ گراؤنڈ میں ہو گا، جہاں تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، جلسے سے سابق وزیراعظم عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے اہم رہنما خطاب کریں گے۔

پنڈال کے اندر اور باہر پولیس تعینات کی گئی ہے، پولیس حکام نے اسٹیج اور پنڈال میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

میانوالی میں تحریک انصاف کے جلسے سے ایک روز قبل ہی جلسے کا ماحول بنا رہا، اس موقع پر کارکنان اور عوام لاری اڈہ گراؤنڈ میں موجود رہے۔

سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ، جس میں شرکا نے امپورٹڈ حکومت نامنظور لگائے۔

معروف گلوکارعطااللہ عیسی خیلوی نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہماراخان،ہماراکپتان،ہمارالیڈرکل میانوالی تشریف لارہاہے، کل 5 بجے تک ہر صورت میں آپ نے جلسہ گاہ پہنچنا ہے۔

جلسے سے پہلے عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ کرپٹ ترین لوگوں کی امپورٹڈ حکومت ہم پرمسلط کی گئی،کرپٹ لوگوں کی غلامی سے نکلنے کیلئے اسلام آباد کی کال دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں پیغام دینا ہے غلامی نامنظور، امپورٹڈ حکومت نامنظور، حقیقی آزادی کی تحریک کا باقاعدہ آغاز میانوالی سے کروں گا۔

Comments

- Advertisement -