The news is by your side.

عمران خان کی راولپنڈی روانگی میں تبدیلی، ہیلی کاپٹر کی بجائے جہاز پر بھجوانے کا فیصلہ

لاہور: عمران خان کو ہیلی کاپٹر کی بجائے جہاز پر بھجوانے کا فیصلہ کرلیا ، عمران خان نجی چارٹر کمپنی کے طیارے پر اسلام آباد روانہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی راولپنڈی روانگی میں تبدیلی کردی گئی ، عمران خان کو ہیلی کاپٹر کی بجائے جہاز پر بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

لاہور ایئرپورٹ پر پرائیویٹ جیٹ پہنچا دیا گیا ، عمران خان نجی چارٹر کمپنی کے طیارے پر اسلام آباد روانہ ہوں گے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے پرانےایئرپورٹ کامعائنہ کیا اور لاہور ایئرپورٹ پرچارٹرطیارے کی سیکیورٹی چیکنگ مکمل کرلی گئی ہے۔
پولیس کے 2 سینئرافسرعمران خان کےہمراہ پرانےائیرپورٹ تک جائیں گے، عمران خان اسلام آباد ایئرپورٹ سے راولپنڈی پہنچیں گے۔

عمران خان کےائیرپورٹ روانہ ہونےکیلئےبلٹ پروف گاڑی پہنچا دی گئی ، بلٹ پروف گاڑی کے اندراسٹریچربھی لگا دیا گیا ہے۔

عمران خان کی ٹانگ پر بریسز کی وجہ سے گاڑی میں ا سٹریچرلگایا گیا ہے، عمران خان بریسز کی وجہ سے گھٹنے کو حرکت نہیں دے سکتے۔

یاد رہے پرویز الٰہی نے عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں