جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

خوشی ہےمیرانشاہ میں ٹی 20 میچ ہورہاہے، چیئرمین پی ٹی آئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا ہے کہ خوشی ہے میرانشاہ میں ٹی 20 میچ ہورہا ہے، بلآخر شمالی وزیرستان کےعوام کو تفریح کا موقع ملا۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں خیرسگالی کرکٹ میچ پرعمران خان بھی خوش ہے، پی ٹی آئی چیئرمین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ خوشی ہے میرانشاہ میں ٹی 20 میچ ہورہا ہے، بے پناہ ظلم کے بعد بلآخرشمالی وزیرستان کےعوام کوتفریح کا موقع ملا۔

اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ آج بہت خوشی کا دن ہے، فاٹا کے عوام آج پہلی بار براہ راست میچ دیکھ رہےہیں، قبائلی عوام کے تعاون سے کردار ادا کرتےرہیں گے، پاکستانی عوام نے بہت محنت کے بعد یہ دن دیکھے ہیں۔

میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ دہشت گرد باہر سے ہمارے ملک میں داخل ہوئےتھے، دہشتگردی کو اپنے ملک سے باہر نکال پھینکا ہے، دہشتگردی کو کسی صورت واپس نہیں آنے دینگے۔

خیال رہے کہ شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے زیراہتمام خیرسگالی ٹی ٹوئنٹی میچ  کا انعقاد کیا گیا ، جس میں پاکستان الیون اور یو کےالیون مدل مقابل تھے، میچ میں پاکستان الیون نے یوکے میڈیا الیون کو133رنز سے شکست دیدی۔

کھلاڑی میچ ختم ہونے پر گراؤنڈ کا چکر لگایا ، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے پاکستان اور برطانیہ کا پرچم اٹھا رکھا ہے۔


مزید پڑھیں : شمالی وزیرستان: پاکستان الیون اوریوکےالیون میں خیرسگالی کرکٹ میچ


میران شاہ میں کھیلے جارہے اس نمائشی میچ کو یونس خان اسٹیڈیم میں25ہزارقبائلی عوام نے دیکھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں