تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

’تمام نشستوں پر عمران خان کی واضح برتری ہے‘

تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری نے کہا ہے کہ الحمدللہ قوم نےایک بارپھرعمران خان کو امیدوں کا محور ثابت کیا تمام نشستوں پرعمران خان کی واضح برتری ہے۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں فوادچوہدری نے کہا کہ حکومت سے کہتا ہوں عوام کی خواہش کا احترام کرے حکومت فوری طور پر ملک میں نئے انتخابات کا اعلان کرے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سے الیکشن کے فریم ورک پر گفتگو کیلئے تیار ہیں۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ ماضی میں یہ پارٹیاں الگ الگ الیکشن لڑتی تھیں ساری پارٹیوں نے عمران خان کیخلاف اتحاد کیا پھر بھی وہ بھاری پڑ رہے ہیں عام انتخابات ہوتے تو نتائج اور بھی مختلف ہوتے عوام نےاپنافیصلہ سنادیا ہےکہ فوری طورپرعام انتخابات کی طرف جائیں۔

پی ٹی آئی رہنما حماداظہر نے کہا کہ آزاد قوم نےآزادی کےحق میں بڑا فیصلہ دے دیا ہے عوام نےغلام اورمسلط حکمرانوں کو ایک بار پھر مسترد کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں سےکہتا ہوں عوام کے فیصلے کے سامنے سرتسلیم خم کریں حکمرانوں سےکہتاہوں نئے انتخابات کا اعلان کریں۔

Comments

- Advertisement -