پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

’بانی پی ٹی آئی کو ایسی کوئی بیماری نہیں جس سے زندگی کو خطرات لاحق ہوں‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (13 فروری 2026): وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ایسی کوئی بیماری نہیں جس سے زندگی کو خطرات لاحق ہوں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ صحت کے اوپر سیاست نہیں ہونی چاہیے عمران خان کا علاج کیا گیا، یہ تضاد نہیں ہونا چاہیے کہ نواز شریف کی بیماری نظر نہیں آتی اور بانی پی ٹی آئی کی نظر آتی ہے، وکیل سلمان صفدر آنکھوں کے ڈاکٹر نہیں وہ نہیں یہ بتا سکتے کہ کتنا مسئلہ ہے۔

بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ ذاتی معالج سے متعلق درخواست کو مسترد کیا گیا عدالت کا آرڈر نہیں آیا، عظمیٰ خان نے عمران خان سے ملاقات کے بعد کہا تھا کہ وہ صحت مند ہیں جبکہ علاج کے بعد محمود اچکزئی نے بھی کہا کہ وہ ٹھیک ہیں، اب سب آنکھوں کے ماہر ڈاکٹر بن کر باتیں کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے بانی پی ٹی آئی کا علاج کروانے کی پیشکش کر دی

’کسی کا کوئی میڈیکل ایشو ہو تو اس کی پرائیویسی ہوتی ہے سب کو نہیں بتانا چاہیے۔ نواز شریف کو ایسی بیماری تھی جس سے زندگی کو خطرہ تھا۔ عمران خان امریکا میں جا کر کہتے تھے کہ جیل سے اے سی اتاروں گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کو ایئرکولر کی سہولت موجود ہے۔ رانا ثنا اللہ جیل میں تھے تو وہ بھی کیڑے مکوڑوں سے پریشان ہوتے تھے۔‘

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کا آرڈر ملنے پر میڈیکل بورڈ تشکیل دے سکتی ہے، ڈاکٹرز تک رسائی ہوگی حکومت اس سے بالکل اختلاف نہیں کر رہی، عمران خان جیل میں سہولتوں سے متعلق تو مطمئن ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں