محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کا کہنا ہے کہ عمران خان جیل میں محفوظ اور صحت مند ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کا کہنا ہے کہ ہفتے میں ایک بار بشریٰ بی بی کی ملاقات کروائی جاتی ہے، جیل میں ایک بیرک کے 6 کمرے عمران خان کے زیر استعمال ہیں۔
محکمہ جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ باہر سے دیسی مرغی اور مچھلی بھی منگوائی جاتی ہے، عمران خان سے جیل مینوئل کے مطابق ملاقات کروائی جاتی ہے۔
جیل حکام نے کہا کہ عمران خان کے پاس ٹی وی اور اخبار کی سہولت موجود ہے، بانی کو ہفتے میں ایک بار باہر سے کھانا منگوانے کی اجازت ہے۔
محکمہ جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ عمران خان سے جیل مینوئل کے مطابق ملاقات کروائی جاتی ہے، جیل کی حدود میں آنے اولے ہر شخص کی ملاقات قوانین و رولز کو دیکھتے ہوئے کروائی جاتی ہے۔
یہ پڑھیں: سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی سے متعلق خبریں سچ یا جھوٹ؟ وفاقی وزیر کا اہم بیان آگیا
جیل حکام کے مطابق جیل کی حدود سے باہر کے معاملے کی جیل انتظامیہ ذمہ دار نہیں ہے۔
اس سے قبل وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا تھا پی ٹی آئی کے بانی کی صحت سے متعلق پھیلائی جانے والی خبریں جھوٹ اور بے بنیاد ہیں۔
سینیٹ میں پی ٹی آئی کے نکات کے جواب میں طارق فضل چوہدری نے کہا تھا کہ سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی کی خرابی صحت سے متعلق خبروں میں صداقت نہیں، بانی پی ٹی آئی صحت مند ہیں اور انہیں تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر یہ جعلی اطلاعات بھارتی میڈیا نے پھیلائی ہیں، بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو کوئی خطرہ نہیں، صحت بالکل ٹھیک ہے، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سےبات ہوئی ، وہ بالکل صحت مند ہیں۔


