جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

’بانی پی ٹی آئی کی صحت سے زیادہ ضروری کچھ نہیں، بیرون ملک جانا پڑا تو جائیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

مشیر اطلاعات کے پی شفیع جان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے زیادہ ضروری کچھ نہیں، بیرون ملک جانا پڑا تو جائیں گے۔

پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات کے پی شفیع جان نے کہا کہ سلمان صدر نے عمران خان سے ملاقات کے بعد رپورٹ جمع کروائی، عدالت کے حکم پر ہی رپورٹ پبلک کی گئی، اس میں حکومت جھوٹی ثابت ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح علاج میں کوتاہی کی گئی یہ قتل کے مترادف ہے، ابھی تک عمران خان کو ذاتی معالج کی سہولت نہیں دی جارہی، شوکت خانم کے ڈاکٹرز کو معائنہ کرنے دینا چاہیے۔

یہ پڑھیں: ’بانی پی ٹی آئی بینائی سے محروم ہو گئے‘

شفیع جان نے کہا کہ محمود اچکزئی سے بھی عمران خان کی صحت سے متعلق غلط بیانی کی گئی، عمران خان نے اکتوبر میں جیل سپرنٹنڈٹ کو اکتوبر میں شکایت کی تھی، جیل سپرنٹنڈنٹ کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

مشیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان سے متعلق جو ڈاکٹرز مشورہ دیں گے وہ کریں گے، ان کی صحت اور زندگی سے ضروری کوئی چیز نہیں ہے، صحت کے لیے بیرون ملک جانا پڑا تو بھی جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی وزرا نے کہا کہ عمران خان بالکل صحت مند ہیں، رپورٹ میں بیانات جھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں