وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ایک آنکھ کی حالت بہت خراب ہوچکی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ سپریم کورٹ میں عمران خان کی صحت سے متعلق آج سماعت تھی، بیرسٹر سلمان صفدر نے ان سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بار بار اپنی آنکھ سے متعلق جیل انتظامیہ کو آگاہ کیا، حالات یہاں تک پنچے کہ ان کو دکھائی نہیں دے رہا تھا۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان کی فیملی اور ذاتی معالجین کو بتائے بغیر پمز لایا گیا۔
یہ پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی دائیں آنکھ کی بینائی صرف 15 فیصد رہ جانے کا انکشاف
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج خطرناک رپورٹ سامنے آئی ہے یہ مجرمانہ غفلت ہے، آئین اور قانون کی خلاف ورزی اور غیر اخلاقی حرکت بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ غیر انسانی رویہ برتا گیا ہے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ ہمارے پاس آپشنز ہیں جس پر غور کیا جارہا ہے، کور کمیٹی، پارلیمانی کمیٹی، تحریک تحفظ آئین پاکستان کی میٹنگ میں لائحہ عمل بنائیں گے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


