تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

عمران خان کا بہترین بولر کون؟ نام بتا دیا

ورلڈکپ 1992 کے فاتح اور قومی ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے فاسٹ بولر حارث روف کو بہترین بولر قرار دے دیا۔

عمران خان ساتھیوں سمیت ڈی آئی خان سے بنی گالہ جا رہے تھے کہ اس دوران ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔ پائلٹ نے اڈیالہ گاؤں کے قریب ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کروائی۔

لینڈنگ کی جگہ کے قریب بچے اور نوجوان کرکٹ کھیل رہے تھے جو عمران خان کو دیکھ کر خوش ہوگئے۔ نوجوانوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور گفتگو میں کی۔

عمران خان نے ان پوچھا کہ کون میچ جیت رہا ہے، کیا اسکول میں پڑھتے ہو، کس پارٹی کے ساتھ ہو؟ اس پر سب نے بتایا کہ ہم پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ بچے اور بڑے سب ہمارے ساتھ ہیں۔

https://twitter.com/AllahYar56/status/1578752179028258816?s=20&t=CQ__xN2a0hsMmqTYNMzQ3g

اس دوران عمران خان نے بچوں سے ان کے پسندیدہ کھلاڑیوں سے متعلق پوچھا اور ساتھ ہی حارث روف کی تعریف کر دی۔

ان کا کہنا تھا کہ حارث روف زبردست بولر ہے، بہترین بولنگ کرتا ہے۔ سابق کپتان نے شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان سے متعلق بھی بچوں سے رائے لی۔

Comments

- Advertisement -