منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

حکومت کا بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کرنے اور میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (14 فروری 2026): وفاقی حکومت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو آنکھ کے علاج کیلیے اسپتال منتقل کرنے اور میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے اور ان کے علاج کیلیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بیٹوں سے فون پر بات کی سہولت فراہم کی گئی ہے، حکومت انسانی ہمدردی اور قانونی تقاضوں کو مقدم رکھتی ہے، ہر قیدی کو قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، ڈاکٹر فیصل سلطان

انہوں نے مزید کہا کہ صحت جیسے حساس معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، پی ٹی آئی بے بنیاد پروپیگنڈے یا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے علاج سے متعلق حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے، معاملے کو سیاست کی نذر کرنے کے بجائے قومی سنجیدگی اور برداشت کا مظاہرہ کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں