بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

تفریق پیدا کرنے والا شخص کبھی لیڈر نہیں بن سکتا: عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

بنوں: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شخص جو تفریق پیدا کرے وہ کبھی لیڈر نہیں بن سکتا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے بنوں میں یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طلبہ سے خطاب کیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر میں اصلاحات کی ابھی سے تیاری کر رہے ہیں، ’قوم کو متحرک کر رہا ہوں ہم پیسہ اکٹھا کر کے دکھائیں گے‘۔

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ سنگا پور یونیورسٹی کا سالانہ بجٹ پاکستان کے تعلیمی بجٹ کے برابر ہے۔ ’آج 20 کروڑ کا پاکستان 20 ارب ڈالر کی برآمدات کر رہا ہے۔ سنگا پور کی آبادی 50 لاکھ جبکہ برآمدات 500 ارب ڈالر ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ سنگا پور کی ترقی کی وجہ یہ ہے کہ وہاں کی حکومت نے انسانوں پر سرمایہ کاری کی۔ ’خود غرض آدمی کبھی عظیم انسان نہیں بن سکتا۔ جو انسانوں کے لیے کچھ کرتا ہے دنیا اسے یاد رکھتی ہے۔ کوئی بھی شخص جو تفریق پیدا کرے وہ کبھی لیڈر نہیں بن سکتا‘۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں