تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

میاں صاحب، جلسوں میں جنون قیمے کے نان اور پیسوں سے نہیں آتا: عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ جلسوں میں جنون قیمے کے نان اور پیسوں سے نہیں آتا۔

ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی چیئرمین نے سوشل میڈیا سمٹ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا ونگ کا جلسوں کی کامیابی میں اہم کردار ہے.

عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے پاکستان کی سیاست میں دو پارٹیوں کا زور توڑ کر مقبولیت حاصل کی، جو بہت بڑی کامیابی ہے. جلسوں میں خواتین کو رسائی دینا بھی تحریک انصاف کا کارنامہ ہے، جس کی ماضی میں‌ مثال نہیں ملتی تھی.

عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے پاکستانی سیاست کو نیا انداز دیا، جلسوں میں جنون قیموں کے نان اور پیسوں کے ذریعے نہیں آتا، ن لیگ پیسے دے کر ہمارے جنونی سوشل میڈیا کا مقابلہ نہیں کرسکتی.


پی ٹی آئی کے سینیٹرز پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کے لیے تیار نہیں: عمران خان


انھوں نے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف سب سے بڑے فلمی اداکار ہیں، 20 سالہ اقتدار کے باوجود آج نیا پاکستان بنانے کی بات کرتے ہیں، حیرت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت چین کی طرف 10 کروڑ افراد کوغربت سے نکالنے کا منصوبہ بنائے گی، خیبر پختونخواہ میں اسکولوں اور اسپتالوں کی حالت زار کو ٹھیک کیا ہے، سڑکوں اور پلوں پر بعد میں انسانوں پرسرمایہ کاری پہلےکرناہوگی، تاکہ ملک گیر تبدیلی آئے.


نوازشریف نے مریم نوازکے نام پر منی لانڈرنگ کی،عمران خان


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -