نئے پاکستان کے لیے تین نکاتی ایجنڈا تیار کیا ہے، عمران خان imran khan
The news is by your side.

Advertisement

نئے پاکستان کے لیے تین نکاتی ایجنڈا تیار کیا ہے، عمران خان

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ ممبر شپ کارڈ سے قیادت اور کارکنان کا رابطہ استوار ہوجائے گا اور دور دراز بیٹھے کارکنان سے بھی پارٹی معاملات پر مشاورت کی جا سکے گی.

وہ لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کررہے تھے عمران خان نے کہا کہ پہلی بار کسی سیاسی جماعت نے ایسا ممبر شپ کارڈ متعارف کرایا ہے جس میں ممبر کی تمام تر بنیادی معلومات محفوظ ہوں گی اور اس کارڈ کے ذریعے کارکنان اپنی قیادت سے جڑے رہیں گے اور پارٹی فیصلوں میں مشاورت دے سکیں گے.

چیئرمین تحریک انصاف نے کارکنان کو ہدایت کی کہ ممبرشپ مہم کے لیے کمر کس لیں اور اس مہم کو بھرپور طریقے سے چلائیں جس کے بعد میں کارکنان کو بتاؤں گا کہ نیا پاکستان کیسے بنے گا اور پھر کارکنان گھر گھر جا کر عوام کو بتائیں کہ نیا پاکستان کیسے بنے گا.

سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ نئے پاکستان کے لیے 3 نکاتی ایجنڈا رکھتا ہوں اور آپ نے عوام کو بتانا ہے کہ کیسے ان تین نکات پر کام کر کے نیا پاکستان بنایا جا سکتا ہے.

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امیر اور غریب کے درمیان تفریق بڑھتی جا رہی ہے تحریک انصاف سب سے پہلے غربت کے خاتمے کے لیے کام کے گی جس طرح چین نے 30 سالوں میں 70 کروڑ لوگوں کوغربت سے نکالا جس کے بعد چین میں واضح تبدیلی دیکھی گئی.


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں