The news is by your side.

Advertisement

عمران خان کا بڑا فیصلہ، گھریلو صارفین کے گیس بلوں کی اضافی رقم واپس کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے گھریلو صارفین کے اضافی گیس کے بلوں کی رقم واپس کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا بڑافیصلہ کرتے ہوئے گیس کےاضافی بلوں کی رقم واپس کرنے کے لیے وزارتِ خزانہ کو 50 کروڑ روپے مختص کردیے اور ہدایت کی کہ  صارفین کو رقم جلد از جلد واپس کی جائے۔

ذرائع کے مطابق اپریل، مئی اور جون کے بلوں میں صارفین کو ریلیف فراہم کیا جائے گا جس کے تحت اُن سے حاصل ہونے والی اضافی رقم مرحلہ وارصارفین کو واپس کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: گھریلو صارفین کے گیس بلوں میں اضافہ، عمران خان کا نوٹس

ذرائع کا کہنا تھا کہ گیس کی اوو بلنگ سے 45 ہزار سے زائد گھریلو صارفین متاثر ہوئے تھے جن کے آئندہ ماہ اپریل کے بل ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ آئیں گے، پہلے مرحلے میں سوئی نادرن کمپنی اپنے صارفین کو پانچ کروڑ روپے واپس کرے گی۔

یاد رہے کہ گزشہ ماہ وزیر اعظم کی زیر صدارت گیس بلوں میں اضافے کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا تھا جس میں اوور بلنگ سے متعلق انکوائری رپورٹ عمران خان کو پیش کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم کا گیس چوری کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم

عمران خان نے گیس بلوں میں اضافی رقم کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی اور متاثرین کو زائد رقم جلد از جلد واپس کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں