تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

بدعنوان سیاستدانوں سے لڑنے کیلیے میں سیاست میں آیا، عمران خان

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں سیاست میں دو بدعنوان خاندانوں سے لڑنے اور ان کی اجارہ داری ختم کرنے آیا تھا۔

عمران خان نے ایک برطانوی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اُن کی حکومت کو سازش کے تحت گرا کر دو بدعنوان خاندانوں کا ٹولہ ملک پر مسلط کیا گیا، پورا ملک ان کی کرپشن سے واقف ہے، دونوں خاندانوں نے ملک کا پیسہ چرایا، جس پر جیلیں کاٹیں اور ان کی کرپشن سے متعلق کتابیں بھی لکھی جا چکی ہیں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ سیاست میں اِن دو خاندانوں کی اجارہ داری ختم کرنے آئے تھے، لیکن سازش کے تحت ان بدعنوان خاندانوں کو دوبارہ اقتدارمیں لایا گیا، میں نے جب ان کے خلاف مہم چلانے کا فیصلہ کیا تو پیغام ملا آپ کی جان کو خطرہ ہے، بم بلاسٹ ہو سکتا ہے یا خودکش بمبار نشانہ بنا سکتے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی کی مقبولیت سے مخالفین الیکشن کرانے سے خوفزدہ ہیں اور وہ ہمیں انتخابی عمل سے باہر کرنا چاہتے ہیں۔

 

عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹانگ میں گولی لگنے سے نیچے گرا تو کچھ گولیاں سر کے اوپر سے گزریں، دو حملہ آور بہت قریب تھے ایک بیس فٹ کے فاصلے پر دوسرا عمارت میں موجود تھا، ٹانگ پر گولی لگنے کے بعد جسم کے اوپری حصے کو دیکھا تو احساس ہوا خدا نے حفاظت کی ہے۔

Comments

- Advertisement -