تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

26 سال پہلے سیاست میں آیا جب سے جان خطرے میں ہے، عمران خان

لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ 26 سال پہلے سیاست میں آیاجب سےجان خطرےمیں ہے لیکن میں نے مرنے کے خوف پر قابو پالیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے برطانوی اخبار دی ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میرا قاتلانہ حملےمیں بچنا مشکل تھا ،اللہ کا شکر ادا کیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ 26سال پہلےسیاست میں آیا جب سےمیری جان خطرےمیں ہے لیکن میں نے مرنے کے خوف پر قابو پالیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ میری اہلیہ نے حملے کے بعد مجھے ٹی وی پر ہاتھ ہلاتے ہوئے دیکھا، اہلیہ سمجھیں میں ٹھیک ہوں ، انہیں اندازہ نہیں تھا کہ مجھے تین گولیاں لگیں۔

یاد رہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ احتجاج کرنا ہماراآئینی حق ہے، ملک میں ناانصافی کیخلاف آوازاٹھارہےہیں، چوروں کا ٹولہ ہم پر مسلط کیا گیا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا تھا کہ فوری الیکشن نہیں ہوتے تو مجھے فرق نہیں پڑتا کیونکہ ہماری مقبولیت مین دن بدن اضافہ ہورہا ہے لیکن الیکشن نہ ہونے سے ملک میں انتشار پھیل جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا جمہوری ریاست ہے،جمہوریت تنقید کو قبول کرتی ہے ، چینج سازش کی وجہ سے امریکا سے تعلقات نہیں توڑسکتا ہے، امریکہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات ہمارے لیے بہت اہم ہیں۔

Comments

- Advertisement -