The news is by your side.

Advertisement

عمران خان صرف پاکستان کے نہیں بلکہ عالم اسلام کے لیڈر ہیں، عثمان حیات خان

مظفرآباد: تحریک انصاف آزاد کشمیر کے رہنما سردار محمد عثمان حیات خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ عمران خان صرف پاکستان کے نہیں بلکہ عالمِ اسلام کے قابل اور بہادر لیڈر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی آزادکشمیر کے رہنما و سابق امیدوار اسمبلی سردار محمد عثمان حیات خان ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اسلامی سربراہی کانفرنس میں امت مسلمہ کے حوالہ سے جو جاندار موقف اختیار کیا اس پر پوری قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔

اُن کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت ﷺ کے حوالہ سے مغربی ممالک کی ناپاک جسارت پر عمران خان نے دوٹوک موقف اختیار کر کے عاشق رسول ﷺ ہونے کا ثبوت دیا، جس پر پوری قوم کا سرفخر سے بلند ہوگیا۔ سردار محمد عثمان کا کہنا تھا کہ عمران خان صرف پاکستان کے نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کے قابل اور دلیر لیڈر ہیں کیونکہ انہوں عالمی سطح کے ہر فورم پر امت مسلمہ کی بھرپور ترجمانی کی۔

مزید پڑھیں: دہشت گردی کو اسلام سے علیحدہ کرنا ہوگا، اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، عمران خان

اُن کا کہنا تھا کہ اسلامی سربراہی کانفرنس میں امت مسلمہ کے اتحاد، باہمی اختلافات کو ختم کرنے کی بات کرنے کے علاوہ ناموس رسالت کے حوالہ سے جو دوٹوک اور واضح بات کی وہ ایک سچے عاشق رسول کی آواز تھی۔ تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مسئلہ کشمیر سمیت فلسطین ، افغانستان اور اسلامی دنیا کو درپیش دیگر مسائل پر بھی واضح موقف اپنایا جس کے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ وہ صرف ایک ملک نہیں بلکہ امت مسلمہ کے لیڈر ہیں ۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورم پر وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزراء نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا، یہ بات تمام مظلوم کشمیروں کے لیے حوصلہ افزا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں