منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

عمران خان ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلیے سرگرم

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان ملک کو درپیش سنگین معاشی بحران سے نکالنے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع کے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ملک کو درپیش سنگین معاشی بحران سے نکالنے کے لیے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اپنی معاشی ٹیم کو تجاویز تیار کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔ جس کے بعد معاشی ٹیم اکنامک پیپر تیار کرکے گی۔

ذرائع کے مطابق اکنامک پیپر کی تیاری کے لیے ٹیم میں سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین، تیمورجھگڑا، مزمل اسلم، حماد اظہر اور دیگر معاشی ماہرین کو شامل کیا جائے گا جب کہ پارٹی کے منشور میں بھی اکنامک پیپرز کی تجاویز کو شامل کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابی مہم میں معاشی بحران سے نکلنے کا حل قوم کو بتایا جائے گا جب کہ عمران خان عوامی اجتماعات میں اکنامک پیپرز کی تجاویز سے قوم کو آگاہ کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں