تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

عمران خان سب کچھ بل گیٹس کے اشارے پر کررہا ہے، فضل الرحمٰن

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے وزیراعظم پر ایک بار پھر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان سب کچھ بل گیٹس کے اشارے پر کررہا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ عمران خان سب کچھ بل گیٹس کے اشارے پر کررہا ہے، روس کا دورہ بھی مسٹر زیڈ کے کہنے پر کیا جو برطانیہ میں ان کا سالا اور اسرائیل کی لابی بھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جو لبادہ اوڑھ رکھا تھا وہ بے نقاب ہوگیا ہے، سب کچھ عیاں ہوگیا ہے کہ اسے مخصوص ایجنڈے پر لایا گیا تھا، وہ اپنے اتحادیوں کا اعتماد کھو بیٹھا ہے، اب معاملات اس کے ہاتھ سے نکل چکے ہیں، بابا دس لاکھ مت لاؤ ہمت ہے تو 172 پورے کرلو۔

 

انہوں نے کہا کہ اب وہ اکثریت کھو بیٹھا ہے، پاکستان کی اسٹبلشمنٹ اس کا کوئی حکم ماننے کیلیے تیار نہیں ہے، پی ٹی آئی کے ہوا کے غبارے میں اب صرف سوئی لگنے کی دیرہے، وزیراعظم کی دوڑیں ان کی بوکھلاہٹ کاثبوت ہے، عمران خان کے ساتھ کھڑے شیخ رشید کی اہمیت رائی کے پہاڑ جیسی ہے۔

اپوزیشن رہنما نے مزید کہا کہ عدم اعتماد ناکام ہونے کا تاثر بھی غلط ہے، پورا ملک تیار رہے ہم کسی وقت بھی اسلام آباد آنے کی کال دے سکتے ہیں، دنیا سے یہ تاثر ختم کیا جائے کہ فیصلے کہیں اور ہوتے ہیں۔

پی ڈی ایم سربراہ فضل الرحمٰن نے کہا کہ نواز شریف پاکستانی ہے، انہیں وطن واپسی سے کوئی نہیں روک سکتا، کل ہونیوالے اجلاس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -